آئی ایم ایف معاہدے کے بعد روپے کی قدر تیزی سے گر رہی ہے: اسد عمر

Published On 09 September,2022 12:08 pm

اسلام آباد (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر اور جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں آٹو سیلز میں 54 فیصد کمی ہوئی، معیشت میں بڑے پیمانے پر سست روی دکھائی دے رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ تمام نچوڑ کے باوجود روپیہ ایک بار پھر دباؤ میں ہے اور آئی ایم ایف معاہدے کے بعد تیزی سے گر رہا ہے، آج روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 5 روپے گر گئی۔

جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین مہنگائی، معیشت میں بڑے پیمانے پر سست روی، روپے کی گراوٹ اور ملک کے تمام پاور اسٹرکچر کی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ عمران خان کی کس تقریر میں کون سے الفاظ استعمال کیے گئے۔

 

Advertisement