کورونا کی چھٹی لہر سے مزید ایک مریض جاں بحق، 99 نئے کیسز رپورٹ

Published On 13 September,2022 08:19 am

اسلام آباد( دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 9 ہزار 161 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 99 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.08 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا، 89 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
 

Advertisement