اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ایک اور مریض انتقال کر گیا۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا سے متاثر ایک اور شخص انتقال کر گیا جب کہ 98 مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 17 ہزار 200 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 156 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔
COVID-19 Statistics 10 September 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 9, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 17,200
Positive Cases: 156
Positivity %: 0.91%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 98
قومی ادارہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 98 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.91 فی صد ریکارڈ ہوئی۔