الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ ہوا تو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کر دینگے: فواد چودھری

Published On 17 September,2022 06:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آٹی) رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دے دی ہے ،اگر حکومت نے جلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کیا تو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کر دیں گے۔ آئین میں کسی ٹیکنوکریٹ حکومت کا ذکر نہیں،اگر ایسا ہوا تو یہ مارشل لاء تصور کیا جائے گا۔

عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔حکومت پر دباو مزید بڑھانے کی حکمت عملی پر غور کیاگیا، اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال ، مہنگائی اور سیلاب کے بعد امدادی کارروائیوں اور بحالی کے حوالے سے تفصیلی غور کیاگیا۔

اجلاس کےبعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دے دی ہے، جلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کیا تو لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کیاجائے گا۔ آئین پاکستان میں کسی ٹیکنوکریٹ حکومت کا ذکر نہیں،اگر ایسا ہوا تو یہ مارشل لاء تصور کیا جائے گا۔

شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر پیش گوئی کی پندرہ اکتوبر تک دن اہم ہیں،تاہم بات چیت کے لئے کسی کے ساتھ بھی دروازے بند نہیں ہوں گے۔
 

Advertisement