پشاور میں بھی جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف مقدمہ درج

پشاور میں بھی جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف مقدمہ درج

وفاقی وزراء مریم اورنگزیب، میاں جاوید لطیف، پی ٹی وی چیئرپرسن شائزہ شاہد ،سہیل علی اوردیگرکے خلاف مقدمہ پی ٹی آئی کارکن رحمان اللہ کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، ایف آئی آرمیں دہشت گردی سمیت مختلف نوعیت کی 10 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ 14ستمبر کو پی ٹی وی پرایک پریس کانفرنس نشر کی گئی جسے مریم اورنگزیب، میاں جاوید لطیف کی ایماء پر چلایا گیا، پی ٹی وی حکام سہیل علی نےعمران خان کی تقاریر سیاق وسباق سے ہٹ کر چلائی۔