پائلٹ کی طبیعت خراب، شبلی فراز نے معاون پائلٹ کا کردار ادا کر کے عمران خان کو بنی گالہ پہنچایا

Published On 20 September,2022 06:19 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز چکوال میں جلسے سے خطاب کیا اس کے بعد واپسی کے موقع پر ان کے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کی طبیعت خراب ہو گئی جس کے بعد سینیٹر شبلی فراز نے معاون پائلٹ کا کردار ادا کیا۔

پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ چکوال جلسے کے بعد جب پائلٹ نے طبیعت کی ناسازی کا بتایا تو پائلٹ نے معاون پائلٹ کے بغیر ہیلی کاپٹر کے ذریعے سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ تاہم شبلی فراز نے اس موقع پر کمرشل پائلٹ کے تجربے کو استعمال کرتے ہوئے معاون پائلٹ کا کردار ادا کیا اور رات کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سابق وزیراعظم بنی گالہ پہنچے۔ دوران پرواز سینیٹر شبلی فراز مرکزی پائلٹ کی مدد کرتے رہے۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر اور عمران خان کے چیف آف سٹاف شبلی فراز ایئر فورس میں بطور کمیشنڈ پائلٹ آفیسر فرائض سر انجام دے چکے ہیں جبکہ کمرشل پائلٹ کے طور پر بھی انہوں نے کام کر رکھا ہے۔
 

Advertisement