گوجرانوالا: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں قانون کی نہیں طاقت کی حکمرانی ہے۔
گوجرانوالہ میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شانداراستقبال پروکلا کا شکر گزار ہوں، بڑے، بڑے چور ہم پر مسلط کیے گئے ہیں،جب تک ان سے ہم ملک کو آزاد نہیں کراتے تب تک ہمارا مستقبل اندھیرے میں ہے،وکلا نے حقیقی آزادی میں میرا ساتھ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں قانون نہیں طاقت کی حکمرانی ہے،وکلا برادری قانون کوسمجھتے ہیں،حقیقی آزادی کی تحریک میں مجھے وکلا کی ضرورت ہے، آپ کوبھرپورطریقے سے ان چوروں کا مقابلہ کرکے دکھاؤں گا۔