اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان جب جیل جائیں تو سمجھ آ جائے گی،لاپتہ افراد کے معاملے میں حکومتی کوششوں سے لوگوں کو ریلیف ملا ہے۔
اسلا م آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جہاں تک اس کیس کا معاملہ ہے اس سے زیادہ دکھی انسانیت کی خدمت کہیں نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کے عزیزوں اور پیاروں کو غائب کرکے لاپتہ کردیں،چیف جسٹس نے جس طرح اس معاملے پر زور دیا اس سے لوگوں کو پہلے بھی ریلیف ملا ہے اور حکومتی کوششوں سے بھی لوگوں کو ریلیف ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ایسی حقیقتیں ہیں جو اوپن کورٹ میں بیان نہیں ہوسکتیں،مسئلے کے حل کے لیے مدد اس صورت ہوسکتی ہے اگر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ ان کیمرہ سماعت کریں۔
عمران خان کے جیل میں جا کر خطرناک ہونے کے بیان سے متعلق سوال پر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ یہ صرف کرنے کی باتیں ہیں جب جیل گیا لگ سمجھ جائے گی،ویسے جیل جانے کا موسم گزر رہا ہے جولائی اگست میں بھیجنا چائیے تھا۔