ن لیگ، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما پی ٹی آئی میں شامل

Published On 16 September,2022 05:25 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن سے بڑی کامیابی ملنا شروع ہو گئی، پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے خواجہ قطب فرید کوریجہ اور ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی رحیم یار خان چودھری جہانزیب نے سینیٹر عون عباس بپی صدر جنوبی پنجاب کی موجودگی میں عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے وہاڑی نسیم مہدی شاہ اور ان کے بیٹے سلمان مہدی شاہ نے بھی سینیٹر عون عباس بپی کی موجودگی میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

دوسری طرف چارسدہ سے قومی وطن پارٹی کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری اور سابق رکن صوبائی اسمبلی بابر علی خان مہمند نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پختونخوا محمود خان اور سابق رکنِ قومی اسمبلی فضل خان بھی موجود تھے۔

اس سے قبل سابق صوبائی وزیر رانا شمشاد کے بیٹے رانا ابراہیم اور بھتیجے رانا علی وکیل نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
 

 
Advertisement