لاہور، اسلام آباد: (ویب ڈیسک، دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے نے کہا ہے کہ حکومت، ہینڈلرز مائنس ون فارمولے پر کام کر رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیاسی صورتحال اور عمران خان کے خلاف مقدمات پر مشاورت ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں جاری عوامی رابطہ مہم مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ تحریک انصاف نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اسی حوالے سے صوبائی صدور کو مہنگائی کیخلاف احتجاج کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ سابق وزیراعظم مختلف شہروں میں شیڈول جلسے جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ عوامی حمایت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، حکومتی ہتھکنڈوں کا میدان میں مقابلہ کر رہے ہیں، 13 جماعتیں ایک جماعت سے ڈر کر الیکشن سے بھاگ گئیں، میری تحریک کا مقصد اس ملک کے مافیاز کو شکست دینا ہے، ہمارا عام شہری حقیقی آزادی کی تحریک میں شامل ہوچکا ہے۔
Tomorrow our Gujranwala jalsa will be last of our present phase of Haqiqi Azadi Movement. I will announce the next critical phase at the jalsa. Imported govt & its handlers are so petrified that nation is standing firmly behind PTI they are desperately
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 9, 2022
moving on Minus 1 formula
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ کل گوجرانوالہ کا جلسہ حقیقی آزادی کی تحریک کے آخری جلسہ ہوگا۔ اس میں حقیقی آزادی کے مشکل مرحلے کا اعلان کروں گا۔ امپورٹڈ حکومت اور ہینڈلرز اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کہ قوم پی ٹی آئی کے پیچھے مضبوطی سے کھڑی ہے۔امپورٹڈ سرکار اور سرپرست مایوس کن انداز میں مائنس ون فارمولے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
ایشیا کپ کی طرح ہماری تحریک آخری مراحل میں داخل ہوچکی: فواد چودھری
پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے،مائنس ون کا ایک فارمولا چلایا جارہاہے، پاکستان میں سیاسی حالات پہلے ہی بہت مشکلات کا شکارہیں،عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، ملک کوانتخاب سے دورکیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین عمران خان کوٹیکنکل ناک آؤٹ کی طرف لیکرجانا چاہتے ہیں،عمران خان سے یکجہتی کے لیے کل سے ملک گیر احتجاج شروع کیا جائے گا، پی ٹی آئی چیئر مین کو نا اہل کریں گے تو پھر کیا جمہوریت برقرار رہے گی؟ اگرعمران خان کوسیاست سے مائنس کیا گیا توپاکستان بنانا ری پبلک بن جائے گا،کل عمران خان اب اپنے حتمی مرحلے کا اعلان کریں گے۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج عمران خان سے یکجہتی کے لیے ہو گا، پاکستان میں بیلٹ کا فیصلہ بند کمرے نہیں عوام نے کرنا ہے،شہبازشریف کے سیکیورٹی سٹاف کی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کی مذمت کرتا ہوں،عمران خان کل گوجرانوالہ میں تحریک کےاگلے لائحہ عمل سے آگاہ کرینگے۔ ہمارے ایم پی ایز کو وفاداریاں تبدیل کرنے کا کہا جا رہا ہے، پنجاب حکومت بدلنے سے پہلے امید ہے ہم وفاقی حکومت بدلنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ ایشیا کپ کی طرح ہماری تحریک بھی آخری مراحل میں داخل ہوچکی۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف تحریک چلانے جا رہے ہیں، یہ حکومت عمران خان کو باہر کر کے انتخابات کرانا چاہتی ہے،الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز انتخابات ملتوی کر کے غلط فیصلہ کیا،موجودہ حکومت انتخابات کروانا ہی نہیں چاہتی، سنیئرقیادت نے عمران خان پراعتماد کا اظہارکیا،غیرقانونی اورعوامی مینڈیٹ سے محروم حکومت عمران خان کوباہرکرنا چاہتی ہے۔