پشاور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سیلاب کی تباہ کاریوں اور شدید بارشوں کے باعث پشاور میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حاجی شوکت علی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سیلاب سے شدید مالی و جانی نقصان کی وجہ سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کل پشاور میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔جلسے کی جگہ پر سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔