کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں ہونے والے جلسے کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے شہر قائد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا، 26 اگست کو جلسہ باغ جناح گراؤنڈ پر ہونا تھا، اس جلسے سے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو خطاب کرنا تھا۔
یاد رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی مہم کے سلسلہ جلسہ میں کیا جارہا تھا۔