بھارت کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب، ٹوئٹر کے معطل کردہ اکاؤنٹس کا تعلق بھارتی فوج سے نکلا

Published On 23 September,2022 11:09 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بھارت کا پاکستان کے خلاف ایک اور بڑا پروپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا، ٹویٹر کے معطل کردہ ایک ہزار سے زائد اکاؤنٹس کا تعلق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج سے نکلا۔

خود کو کشمیری ظاہر کرنے والے ہزاروں ٹوئٹر اکاؤنٹس اصل میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے چلائے جارہے تھے اور ان اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستان اور چین کو نشانہ بنایا جا رہا تھا، ٹوئٹر نے 24 اگست کو ان اکاؤنٹس کو پکڑا اور بند کردیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی ایک یونیورسٹی نے بھی بھارت سے چلائے جانے والے جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی کی تھی اور اب امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے بھی بھارت کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ گزشتہ برس یورپی یونین نے بھی بھارت کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔ سائبر جنگ میں بھارت پہلے بھی خفت اٹھا چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھارت سے باضابطہ معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
 

Advertisement