لاہور: (ویب ڈیسک) کانز فلمی میلے میں جیوری ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی فلم "جوائے لینڈ" 24 نومبر کو پاکستانی سینماؤں کی زینت بنے گی۔
وفاقی و صوبائی سنسر بورڈ نے "جوائے لینڈ" کوریلیز کیلئے سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے جبکہ فلم کو ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے ریلیز کیا جائے گا۔
"جوائے لینڈ" کا پریمئیر رواں برس فرانس میں منعقدہ کانز فلمی میلے میں ہوا جہاں اسے شاندار پذیرائی ملی اور فلم نے کانز میلے میں دو اعزازات "جیوری ایوارڈ" اور"کویر پام" حاصل کئے۔
فلم نے آسٹریلیا کے انڈین فلم فیسٹیول میں بھی بہترین فلم کا اعزاز بھی اپنا نام کیا ہے۔
صائم صادق کے زیر ہدایت بنی فلم ایک فکشن کہانی پر مبنی ہے جس میں ٹرانس جینڈرز کی زندگی کے واقعات کو اجاگر کیا گیا ہے، جوائے لینڈ کی کاسٹ میں علی جونیجو، راستی فاروق، علینہ خان اور ثروت گیلانی شامل ہیں۔