عمران ہاشمی پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک کے سحر میں مبتلا

Published On 24 September,2022 02:58 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی بھی فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" میں اداکارہ حمائما ملک کو دیکھنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

13 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" کے گزشتہ دنوں ماہرہ خان اور حمائما ملک نے اپنے کرداروں کے پوسٹرز جاری کیے جسے پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی خوب پذیرائی ملی۔

حمائمہ ملک نے "دارو" کے کردار کا پوسٹر شیئر کیا تو بالی وڈ کے ہیرو عمران ہاشمی بھی اپنی سابقہ ہیروئن کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

عمران ہاشمی نے اداکارہ کے شیئر کردہ پوسٹر پر لکھا "حمائما، آپ کا یہ لُک بے حد اچھا لگ رہا ہے، فلم میں آپ کی شاندار پرفارمنس دیکھنے کا منتظر ہوں"۔
 

Advertisement