والدہ کا قتل، امریکی اداکار ریان گرانتھم کو عمر قید کی سزا سنادی گئی

Published On 23 September,2022 05:34 pm

وینکوور: (ویب ڈیسک) امریکا کے معروف اداکار ریان گرانتھم کو اپنی والدہ کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائری آف ویمپی کڈ اور ریورڈیل میں اہم کردار ادا کرنے والے 24 سالہ گرانتھم نے مارچ 2020 میں اپنی والدہ باربرا وائٹ کو قتل کیا تھا۔

وہ بدھ کے روز کینیڈا کے شہر وینکوور میں برٹش کولمبیا سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، جب انہیں سپریم کورٹ کی جسٹس کیتھلین کیر نے عمر قید کی سزا سنائی، اداکار 14 سال تک پیرول کے اہل نہیں ہوں گے۔

گرانتھم کے دماغی صحت کے بہت سے مسائل ہیں، جنہیں کیر نے عدالت میں نوٹ کیا۔
 

Advertisement