نیویارک: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ ناک کی سرجری غلط ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے مجھے "پلاسٹک چوپڑا" کہا۔
پریانکا چوپڑا نے گزشتہ سال اپنی بائیوگرافی کتاب "انفنشڈ" لکھی، اس کتاب سے اداکارہ کا ایک بیان انٹرنیٹ پر دوبارہ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے اپنی سانس لینے میں دشواری اور ناک کی سرجری کے بارے میں بتایا ہے۔
پریانکا نے لکھا کہ "مجھے سانس لینے میں دشوری کا سامنا تھا جس کی وجہ سے ناک کی سرجری کروانی پڑی جوکہ غلط ہو گئی، میری اصلی ناک چلی گئی تھی، سرجری کے بعد میرا چہرہ بالکل مختلف نظر آرہا تھا، میں نے نہیں سوچا تھا کہ میرا خود کا احساس یا میری عزت نفس اس دھچکے سے کبھی ٹھیک ہو جائے گی"۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ میڈیا نے میری سرجری کے بعد مجھے "پلاسٹک چوپڑا" کا نام دیا تھا اور سب مجھے اسی نام سے پکارنے لگے تھے ۔