اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کنارہ کشی اختیار کرنے والے بانی رکن اور معروف قانون دان حامد خان کو واپسی پر اہم عہدہ سونپتے ہوئے 10 رکنی ایڈوائزری کونسل کا چیئرمین بنا دیا ہے۔
دس رکنی ایڈوائزری کونسل میں رؤف حسن، نجیب ہارون، ارشد داد، جمال انصاری، خالد مسعود، سلیم جان، یعقوب اظہار، تسنیم نورانی اور بختیار قصوری شامل ہیں۔
ایڈوائزری کونسل اہم ترین قومی ایشوز پر پارٹی چئیرمین کو اپنی رائے اور سفارشات پیش کیا کرے گی جبکہ کونسل میں پارٹی کے اہم ترین رہنماؤں کو نمائندگی دی گئی ہے، عمران خان نے ایڈوائزری کونسل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔