لندن: (دنیا نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈاروطن واپس روانہ ہوگئے، اسحاق ڈار پاکستان پہنچ کر سینیٹر اور وزیر خزانہ کے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار پاکستان واپسی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں، پاکستان جانے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار الگ الگ لوٹن ائیرپورٹ پہنچے۔
لندن سے روانگی سے قبل اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پارٹی قائد نواز شریف نے اسحاق ڈار کو وزیراعظم کے ساتھ پاکستان جانے کا مشورہ دیا تھا، میرے خلاف مقدمات سیاسی ہیں جہاں سے سفر ختم ہوا وہیں سے آغاز کر رہے ہیں۔
اسحاق ڈار نے وطن واپسی کیلئے بدھ کی نشست بک کرائی ہوئی تھی، اسحاق ڈار پانچ برس سے لندن میں خودساختہ جلاوطنی کی زندگی بسر کررہے تھے۔