غیر قانونی ریکارڈنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے: رانا ثناء اللہ

Published On 28 September,2022 05:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جس نے ریکارڈنگ غیر قانونی طور پر کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان غیر ملکی ایجنڈے پر ہیں، اس کی آڈیو لیک سے چیزیں واضح ہو گئی ہیں، اس کا قومی مفادات کے ساتھ گند باہر آچکا ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم احمق اور فتنہ گر ہے اس کو قوم کا مزید نقصان نہیں کرنے دیں گے، اگر فتنے اور فساد کو نہ روکا گیا تو ملک کو بڑے سانحے سے دوچار کرے گا، سابق حکومت کو آئینی طریقہ کار سے ہٹایا گیا ہے، اس نے ملک کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم اور سیکرٹری کی آڈیو لیک ہوئی ہے اس کی اپنی اہمیت ہے اور اس میں جو مواد ہے اس کی الگ اہمیت ہے، جس نے ریکارڈنگ غیر قانونی طور پر کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، مگر ایسا نہیں ہوسکتا کہ کوئی قومی مفاد کے خلاف بات کرے ریکارڈ پر آجائے تو کہے کہ میرے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔
 

 
Advertisement