اسحاق ڈار کو ایک اور اہم عہدہ مل گیا، سینٹ میں قائد ایوان نامزد

Published On 30 September,2022 03:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد کردیا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے قائد ایوان کا منصب واپس لے لیا گیا۔

لندن سے واپسی پر پہلے سینیٹر پھر وفاقی وزیر اور اب اسحاق ڈار کو ایک اور اہم عہدہ مل گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس ضمن میں وزیر خزانہ سینٹراسحاق ڈار کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد کردیا۔

ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے اسحاق ڈار کو قائد ایوان نامزد کرنے کی منظوری دی، وزیراعظم شہباز شریف نے اہم نامزدگی سے متعلق چئیرمین سینٹ کو بھی آگاہ کردیا ہے جس پر سینٹ سیکرٹریٹ نے ضروری کارروائی کا آغاز کردیا ہے اورسینٹ سیکرٹریٹ جلد اسحاق ڈار کا بطور قائد ایوان نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد ایوان اعظم نذیر تارڑ آج قائد ایوان سے عہدے سے الگ ہو جائیں گے تاہم وہ وفاقی وزیر قانون کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔
 

Advertisement