خیبرپختونخوا میں اساتذہ کا احتجاج، پرائمری سکولوں میں درس و تدریس کا عمل مکمل رک گیا

Published On 08 October,2022 12:38 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں پرائمری سکولوں کے اساتذہ کے احتجاج کے باعث درس و تدریس کا عمل مکمل رک گیا، صوبہ بھر کے 26 ہزارسے زائد پرائمری سکول آج تیسرے روز بھی بند ہیں۔

خیبر پختونخوا میں پرائمری اسکول کے اساتذہ نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر احتجاجاً پرائمری اسکولوں کو تالے لگا دیئے ،صوبے میں 26 ہزار سے زائد پرائمری اسکول آج تیسرے روز بھی بند ہیں، سکولوں کی بندش سے خیبر پختونخوا میں پرائمری سکول کی سطح پر تعلیمی نظام رک گیا ہے۔

پرائمری سکولوں کے اساتذہ پیشن میں کمی کے خلاف، موجودہ سروس اسٹرکچرمیں تبدیلی اور اپ گریڈیشن کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔

آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہیں۔