خیبرپختونخوا میں پہلی مرتبہ نیشنل آر سی فلائنگ مقابلوں کا انعقاد

Published On 28 September,2022 12:45 pm

پشاور: (دنیا نیوز)صوابی میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے خیبرپختونخوا میں پہلی مرتبہ نیشنل آر سی فلائنگ کمپٹیشن منعقد کیا گیا ان منفرد مقابلوں میں اسلام آباد نوشہرہ سوات سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے آئی ہوئی 15 ٹیموں نے حصہ لیا، مقابلوں کے مہمان خصوصی سابق سپیکر اسد قیصر و سیکرٹری گڈ گورنس عثمان شیر تھے۔

صوابی کے بام خیل سپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالے نیشنل آر سی فلائنگ مقابلوں میں آر سی پائلٹ نے اپنی بھرپور مہارت پیش کی جس پر آئے ہوئے تماشائیوں نے ان کو خراج تحسین پیس کیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی سابقہ سپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کا اس طرح کے ایونٹ منعقد کرنا قابل ستائش ہے اور ہم چاہتے ہیں ہمارے نوجوانوں اس طرح کی مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ھملٹ کی ٹیم نے مقابلے میں پہلی، چھوٹا لاھور کی ٹیم نے دوسری اور سوات کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مہمان خصوصی نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو انعامات دیئے، جی آئی کے انسٹیٹیوٹ کے طالب علموں کا ایگریکلچرل سپرے ڈرون بھی لوگوں کے توجہ کا مرکز بنا رہا۔
 

Advertisement