پشاور: (دنیا نیوز)لوئر اورکزئی کلایہ سپورٹس کمپلیکس میں ایف سی اورکزئی سکاوٹس کی جانب سے تاریخ میں پہلی بار 3 روزہ روایتی سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، فیسٹیول میں والی بال، کرکٹ، رسہ کشی، کبڈی، سائیکل ریس کیساتھ متعدد کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے۔
قبائلی علاقے لوئر اورکزئی میں منعقدہ پروقار تقریب میں کمشنر کوہاٹ کساتھ ساتھ کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس ڈی سی اورکزئی ڈی پی او اور قبائلی مشیران یوتھ اور سکول کے بچوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر کوہاٹ جاوید مروت تھے، فیسٹیول میں کراٹے اور جمناسٹک کے کرتب بھی دکھائے گئے جس نے پروگرام کے شرکاء سے خوب داد وصول کی، فیسٹیول میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی تھی۔
مقررین نے اپنے خطاب میں امن کے حوالے سے تقاریر کی، پروگرام کے آخر میں کرکٹ، والی بال، جمناسٹک میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔