راولپنڈی: (دنیا نیوز) سینئر سول جج غلام اکبر نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، ایک دم اشتہاری کیسے قرار دیں، جج نے ریمارکس دئیے کہ دوبارہ اسلام آباد جاؤ ملزم کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرو، سینئر سول جج غلام اکبر نے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
دوران سماعت تفتیشی ٹیم نے درخواست کی کہ ملزم چھپ رہا ہے، گرفتاری کی کوشش کی، اب اشتہاری ڈکلئیر کیا جائے، جس پر عدالت نے دوبارہ اسلام آباد جا کر گرفتاری کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف اینٹی کرپشن نے تھانہ کلر کہار میں مبینہ اراضی فراڈ میں مقدمہ درج کیا تھا۔