لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے نشتر ہسپتال ملتان کی چھت پر لاوارث لاشوں کو پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے نشتر ہسپتال ملتان کی چھت پر لاوارث لاشوں کی موجودگی پر نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی۔
چودھری پرویز الہٰی نے لاشوں کی موجودگی کے واقعے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار عملے کے خلاف کارروائی کی جائے۔