لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے سابق وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کو پنجاب کابینہ میں نئی ذمہ داری دے دی گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ہاشم ڈوگر کو وزیر آبپاشی مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ہاشم ڈوگر کو نئے ذمہ داری کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا۔ نئے قلمدان کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔