اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صدارتی اقبال ایوارڈز برائے سال 2020-2015 کی منظوری دے دی۔ محمد اکرام چغتائی کو اردو زبان میں ”اقبال اور جرمنی” کے عنوان پر شائع ہونے والی کتاب پر اقبال ایوارڈ عطا کرنے کی منظوری دی گئی۔
صدر مملکت نے ڈاکٹر عبدالخالق کو انگریزی زبان میں اقبالیات پر کتاب ”علامہ اقبال، خودی اور دیگر تصورات” پر اقبال ایوارڈ عطا کرنے کی بھی منظوری دی۔ صدر مملکت نے غوث بخش صابر کو بلوچی زبان میں اقبالیات پر کتاب لکھنے پر صدارتی اقبال ایوارڈ عطا کرنے کی بھی منظوری دی۔
صدر مملکت نے ایوارڈز کی منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک اور اقبال اکیڈمی آرڈیننس 1962 کے تحت دی۔ صدر مملکت اقبال اکیڈمی پاکستان کے پیٹرن ان چیف (سرپرست اعلیٰ) ہیں۔