لانگ مارچ کرنیوالوں کیساتھ 25 مئی سے زیادہ سختی سے نمٹیں گے: رانا ثنا اللہ

لانگ مارچ کرنیوالوں کیساتھ  25 مئی سے زیادہ سختی سے نمٹیں گے: رانا ثنا اللہ

ضمنی الیکشن کے لئے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ملک میں فتنہ فساد کا کلچر نہیں چلنے دیں گے، پرویز الٰہی میں کوئی جن گھس گیا ہے، گرفتاری کا خوف نہیں گرفتار کر لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مشروط مذاکرات نہیں کریں گے، کسی شرط کے بغیر چاہیں تو مذاکرات کے لئے تیار ہیں، بیشک الیکشن پر کریں، پارٹی نے نواز شریف کو درخواست کی ہے کہ وہ آئندہ الیکشن سے پہلے پاکستان آئیں اور کمپین کو لیڈ کریں۔