اسلام آباد( دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا کے کیسز پھر بڑھنے لگے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید تین مریض دم توڑ گئے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 8 ہزار 815 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 55 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
COVID-19 Statistics 19 October 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) October 19, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 8,815
Positive Cases: 55
Positivity %: 0.62%
Deaths: 03
Patients on Critical Care: 45
این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.62 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید تین مریض جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 45 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔