اسلام آباد کے لیے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

Published On 20 October,2022 04:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے لیے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 24 دسمبر کو ہو گی، اسلام آباد میں ہر قسم کی تقرریوں اور تبادلوں پر بھی پابندی عائد کردی۔

کاغذات نامزدگی سات نومبر سے 11 نومبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، الیکشن کمیشن امیدواروں کی حتمی فہرست 29 نومبر کو جاری کرے گا۔
 

Advertisement