سیاست کا فائنل راؤنڈ شروع، نومبر میں آر پار ہوجائے گا: شیخ رشید

Published On 26 October,2022 10:29 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاست کا فائنل راؤنڈ شروع ہوگیا ہے، نومبر میں آر پار ہوجائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ جس طرح وزیر قانون سے استعفیٰ لیا گیا اسی طرح حکومت سےالیکشن کی تاریخ لی جائے گی، غیر مقبول بھکاریوں کو کہیں سے خیرات نہیں ملے گی۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ارشدشریف پرمریم کے ٹویٹ اور دیوالی کا کیک کاٹنے والے نواز شریف پر ساری قوم لعن طعن بھیج رہی ہے، جمعرات کو 2 بجے فیصل مسجد میں شہید کا نمازجنازہ پڑھیں گے۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جمعے کو 11 بجے لبرٹی چوک لاہور سے ظالم چوروں کے خلاف عمران خان کی قیادت میں نکلیں گے، پرامن آئینی اور قانونی احتجاج قوم کا حق ہے، رانا ثناءاللہ جسے ایئرپورٹ جانے کی ہمت نہیں ہوئی، اگر اس نے طاقت استعمال کی تواسے بھاگنے کی بھی مہلت نہیں ملے گی۔
 

Advertisement