توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سیاسی بنیادوں پر آیا تو حالات خراب ہونگے: شیخ رشید

Published On 21 October,2022 10:56 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیادوں پر فیصلہ دیا تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ برطانوی وزیراعظم نے 45 دن میں مہنگائی کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے، پاکستان میں 77 وزراء مزید مہنگائی کا سبب بن رہے ہیں۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت وینٹیلیٹر پر ہے اور PDM قومہ میں ہے، حکومت اپنے کیس ختم،غریب کے لئے مہنگائی اور معاشی کفن ہے۔
 

Advertisement