ملک کی ساری سیاست اہم تعیناتی کے گرد گھوم رہی ہے: شیخ رشید

Published On 20 October,2022 11:22 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کی ساری سیاست اہم تعیناتی کے گرد گھوم رہی ہے، ن لیگ کی پارٹنرشپ ٹوٹنےوالی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اسحاق ڈار روس اور چین کا نام لینےسے پہلے شہباز شریف سے پوچھ لیں، شہباز شریف شو پیس ہے، فیصلے اور رابطے لندن سے ہو رہے ہیں، جہاں مایوسی چھاگئی ہے۔


سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کی بڑھکیں گلے پڑنے والی ہیں، 10 سے 15 دن میں پتہ لگ جائےگا، کال آتی ہے یا قال پڑتا ہے۔