اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے معاملے پر انتظامیہ اور پی ٹی آئی میں مذاکرات ناکام ہو گئے۔
انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کی اجازت دینے کی بجائے پی ٹی آئی قیادت کو سوالنامہ تھما دیا گیا، اسلام آباد انتظامیہ نے ماضی کی خلاف ورزیوں پر وضاحت مانگ لی۔
ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ماضی میں کیے معاہدے توڑنے کا پہلے جواب دے، 25 مئی کو آپ نے ایچ نائن کے طے مقام پر رکنا تھا مگر ڈی چوک جا کر خلاف وزری کی۔
انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ 2 جولائی اور 30 جون کو بھی آپ نے معاہدے کی خلاف ورزی کی، بینرز اور سٹیمرز لگائے جو کہ خلاف معاہد اقدام تھا ، ماضی کو مدنظر رکھ کر جواب دیا جائے۔