سائفر اور ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے عمران خان کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا

Published On 01 November,2022 08:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں آنے والے امریکی سائفر کی تحقیقات کے معاملے اور ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ہیڈ کوارٹر نے سابق وزیراعظم عمران خان کو کل طلب کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود کو قریشی بھی طلب کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی وائس چیئر مین کو تین نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔

دوسری طرف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بھی سابق وزیراعظم کو طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئر مین کو 7 نومبر دوپہر ایک بجے طلب کیا گیا ہے جبکہ سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
 

Advertisement