اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کا سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف نا اہلی کا ریفرنس مسترد کر دیا۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو ریفرنس پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سیّد ذوالفقار عباس بخاری المعروف زلفی بخاری کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروایا گیا تھا۔
ریفرنس راجہ پرویز اشرف کو گزشتہ دنوں موصول ہوا۔ ریفرنس میں آصف زرداری کو آئین کی آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبر قومی اسمبلی کی حیثیت سے نااہل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
ریفرنس میں نااہلی کے سوال کا ریفرنس الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجے جانے کی بھی درخواست کی گئی تھی۔
سپیکر قومی اسمبلی نے آئیں کے آرٹیکل 63 کی شق (2) کے تحت ریفرنس مسترد کرتے ہوئے فیصلے کی نقل الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی ہے۔