نواز کا زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ،خیریت دریافت کی،پی ٹی آئی لانگ مارچ پر بھی گفتگو

Published On 15 October,2022 02:53 pm

لندن: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے سابق صدر کی خیریت دریافت کی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے آصف علی زرداری کے ہسپتال سے گھر منتقل ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا، نواز شریف نے آصف زرداری کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے ضمنی انتخابات پر بھی مشاورت کی، عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر نواز شریف کو مبارکباد دی جس پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے آصف علی زرداری کا شکریہ بھی ادا کیا۔