آصف زرداری کی صحت سے متعلق جعلی خبریں پھیلائی جانے لگیں

Published On 08 October,2022 06:13 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق جعلی خبریں پھیلائی جانے لگیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے آصف علی زرداری سے منسوب کیا گیا ایک ایکسرے اور جھوٹی خبر زیرِ گردش ہے۔ خبر میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ آصف علی زرداری کو پھیپھڑوں کا کینسر ہے وہ اس کینسر کے چوتھے سٹیج پر کھڑے ہیں۔

دوسری طرف وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر سابق صدر کی صحت سے متعلق زیرِ گردش افواہوں کی تردید کر دی۔

ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایکسرے آصف علی زرداری کا نہیں ہے، آصف علی زرداری زیر علاج ہیں اور قوم اور کارکنان کی دعاؤں سے جلد صحتیاب ہوکر ہمارے بیچ ہوں گے۔
 

Advertisement