نسیم شاہ نے سنیپ چیٹ اکاؤنٹ کو جعلی قرار دے دیا

Published On 19 September,2022 06:45 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) افغانستان کے خلاف ایشیا کپ ٹی 20 میچ کے ہیرو نسیم شاہ نے سنیپ چیٹ اکاؤنٹ کو جعلی قرار دے دیا۔

ایشیا کپ کے دوران بھارت کیخلاف ڈیبیو میں اپنی باؤلنگ اور افغانستان کے خلاف اپنی بیٹنگ سے دنیا بھرمیں مقبول ہونے والے پاکستان کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کرکٹ شائقین کو خبر دار کیا ہےکہ سماجی رابطے کی سائٹ سنیپ چیٹ پر 10 لاکھ قریب فا لورز رکھنے والا اکاؤنٹ میرا نہیں ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والے نسیم شاہ نے سٹوری پوسٹ کی ہے اور اپنے سنیپ چیٹ کے جعلی اکاؤنٹ سے متعلق مداحوں کو مطلع کیا۔

کرکٹر نے اپنی سٹوری میں مداحوں سے درخواست کی کہ سنیپ چیٹ پر ان کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنایا گیا ہے، لہٰذا اسے رپورٹ کریں تاکہ ایپلی کیشن اس اکاؤنٹ پر حذف کرے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ کے نام سے بنائے گئے جعلی سنیپ چیٹ اکاؤنٹ پر 9 لاکھ 76 ہزار فالوورز ہیں۔

 

Advertisement