پی ٹی آئی لانگ مارچ انتظامیہ کو تھریٹ بارے آگاہ کیا تھا: پنجاب پولیس

Published On 03 November,2022 05:44 pm

لاہور: ( دنیا نیوز ) پنجاب پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لانگ مارچ انتظامیہ کو تھریٹ بارے آگاہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ وزیرآباد میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی جس سے سابق وزیراعظم، سینیٹر فیصل جاوید اور پی ٹی آئی رہنما احمد چٹھہ سمیت دیگر افراد زخمی ہوئے۔

حملے کے بعد پنجاب پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو متعدد بار تحریری طور پر تھریٹ بارے آگاہ کیا، بلٹ پروف روسٹرم اور شیشہ کو ہر صورت استعمال کرنے کا بار بار کہا تھا۔

پولیس کے بیان میں مزید کہا گیا کہ عمران خان کے چیف سکیورٹی آفیسر کو تحریری طور پر بھی خطرے سے آگاہ کیا گیا۔
 

Advertisement