عمران خان پر قاتلانہ حملہ، بلاول بھٹو زرداری کی بھی شدید مذمت

Published On 03 November,2022 06:04 pm

لاہور: ( ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کردی۔

خیال رہے کہ وزیرآباد میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی جس سے سابق وزیراعظم، سینیٹر فیصل جاوید اور پی ٹی آئی رہنما احمد چٹھہ سمیت دیگر افراد زخمی ہوئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مذمتی پیغام جاری کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ عمران خان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

اپنے پیغام میں وفاقی وزیر خارجہ نے لکھا کہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔

Advertisement