لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے عمران خان بالکل ٹھیک ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان کے کنٹینر پر حملے میں زخمی ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں جمائما گولڈ سمتھ نے لکھا کہ ان خبروں سے ہم خوفزدہ ہیں۔ اللہ کا شکر ہے عمران خان بالکل ٹھیک ہیں۔
The news we dread…
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) November 3, 2022
Thank God he’s okay. And thank you from his sons to the heroic man in the crowd who tackled the gunman. https://t.co/DGoxlJGwxb
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے بیٹوں کی طرف سے لانگ مارچ کے دوران ہجوم میں جان بچانے والے پی ٹی آئی کارکن کا شکریہ ادا کیا جس نے مسلح ملزم کو دھر لیا۔
ایک اور ٹویٹ میں جمائما گولڈ سمتھ نے ملزم کو گرفتار کرنے والے پی ٹی آئی کارکن ابتسام کو ہیرو قرار دیدیا۔
Hero pic.twitter.com/mqTXPdWxjH
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) November 3, 2022