لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی میدان خونی میدان نہیں بننے چاہئیں۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لانگ مارچ میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتی ہوں، قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کی فوٹیج دیکھی، وہ زخمی ہوئے، واقعہ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے، یہ افسوسناک واقعہ ہے، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئیں، پنجاب پولیس، انتظامیہ، انٹیلی جنس تحقیقات کر کے حقائق عوام کے سامنے لائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ پنجاب حکومت کی حدود میں ہوا ہے، وزیراعظم نے ابتدائی رپورٹ طلب کرلی ہے، قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں، یہ حساس معاملہ ہے، اس قسم کے واقعات پر قیاس آرائیوں سے مزید اشتعال پیدا ہو سکتا ہے، میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے، پنجاب پولیس اور پنجاب حکومت کی طرف سے جو حقائق سامنے آئیں، انہیں نشر کیا جائے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پنجاب حکومت، آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری پنجاب سے رابطے میں ہیں، جیسے ہی کوئی مصدقہ اطلاع ملتی ہے وہ میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائے گی، پنجاب حکومت جس طرح کا تعاون چاہے گی، وفاق ہر طرح کا تعاون کرے گا، وفاقی وزیر اطلاعاتسیاسی میدان خونی میدان نہیں بننے چاہئیں، پاکستان نے پہلے بھی بہت سی قربانیاں دی ہیں، پنجاب حکومت کی رپورٹ کا ہم انتظار کر رہے ہیں۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک واقعہ ہوا ہے، اس کے لئے جو تعاون چاہئے ہوگا، وفاقی حکومت تعاون فراہم کرے گی، سیاسی میدان خونی میدان نہیں بننے چاہئیں، پاکستان نے پہلے بھی بہت سی قربانیاں دی ہیں، پنجاب حکومت کی رپورٹ کا ہم انتظار کر رہے ہیں۔ ایک واقعہ ہوا ہے، اس کے لئے جو تعاون چاہئے ہوگا، وفاقی حکومت تعاون فراہم کرے گی۔