اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کو معطل کردیا۔
وفاق نے سی سی پی او لاہور کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کیبنٹ ڈویژن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر پر لاہور پولیس کو سیاسی بنانے کا الزام تھا، وفاقی حکومت کی جانب سے دو دو دفعہ رپورٹ کرنے کے احکامات دیے گئے تھے۔ غلام محمود ڈوگر کو وفاق میں رپورٹ نہ کرنے پر معطل کیا گیا۔