لاہور(دنیا نیوز) لاہورہائیکورٹ کے جج نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کی۔
جسٹس علی ضیا باجوہ نے عمران خان کا کیس سننے سے معذرت کر لی اورکیس کی فائل دوسرے بنچ میں فکس کرنے کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دی۔
یاد رہے کہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کی ممنوعہ فنڈنگ کے الزام کی انکوائری غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کی جائے، ایف آئی اے میں 7 نومبر کو طلبی کا نوٹس بھی کالعدم کیا جائے، درخواست کے حتمی فیصلے تک ایف آئی اے کو انکوائری کرنے سے روکا جائے۔