گلوبل وارمنگ کے اثرات کو نظرانداز کرنا مجرمانہ غفلت ہے: وزیراعظم

Published On 07 November,2022 11:17 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ کے اثرات کو نظرانداز کرنا مجرمانہ غفلت ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف سنگ میل ثابت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان اور افریقہ کو گلوبل وارمنگ سے شدید نقصانات کاسامنا کرنا پڑا، مالی امداد کے بغیر ترقی پذیر ممالک ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار رہیں گے۔
 

Advertisement