اسلام آباد: (دنیا نیوز)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاپ 27 کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ عالمی رہنماؤں کو سیلاب کے بعد تعمیر نو کے درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا، ملاقاتوں میں سیلاب متاثرین کی بحالی کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
In my interaction with world leaders on the sidelines of #COP27, I explained the challenges of the post-flood reconstruction in Pakistan. I threw light on govt s efforts & highlighted the urgent need for continued international support for rehabilitation of flood victims.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 8, 2022
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں بین الاقوامی سطح پر تعاون کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا۔