لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بطورِ سینیٹر عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے لکھا کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر لیڈر سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران مجھے بتایا گیا کہ پارٹی قیادت میرے سیاسی موقف سے خوش نہیں ہے اور سینیٹ سے میرا استعفیٰ چاہتی ہے، اسی بناء پر میں نے بخوشی سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔
Met a senior leader from the party today. He conveyed that the party leadership wasn’t happy with my political positions and wanted my resignation from the senate. I gladly agreed to resign.
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) November 8, 2022
ٹویٹ پر انہوں نے مزید لکھا کہ ایک سیاسی کارکن کے طور پر میں مفاد عامہ کے معاملات پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے حق کی قدر کرتا ہوں۔ سندھ سے سینیٹ کی نشست دینے پر پارٹی قیادت کا مشکور ہوں۔ اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے میرا پیپلز پارٹی کیساتھ شاندار سفر رہا ہے اور ان کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔ انشاء اللہ کل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ذاتی طور پر استعفیٰ پیش کروں گا۔