اسلام آباد: (دنیا نیوز)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کر دیا۔
صادق سنجرانی نے سینیٹر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے ریفرنس پر رولنگ دیتے ہوئے ان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات بطور ممبر قومی اسمبلی و وزیراعظم تھے۔
چیئرمین سینیٹ کی رولنگ میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق نہیں ہوتا اس لئے ان کی نا اہلی کے ریفرنس کو مسترد کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی نے یوسف رضا گیلانی پر وزارت اعظمیٰ کے دوران توشہ خانے سے قیمتی گاڑیاں دو اہم شخصیات کو دینے پر نا اہلی کا ریفرنس دائر کیا تھا۔